مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے اٹلانٹک نے اپنی رپورٹ میں ریپبلکن امیدواروں کی جانب سے انتخابی کامیابی کے مقصد سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اپنی مخالفت ظاہر کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ ریپبلکن پارٹی کے بعض امیدواروں کے مؤقف میں تبدیلی کا ایک اہم موضوع بن گئی ہے۔ جنگ کی حمایت کرنے والے متعدد ریپبلکن امیدوار اب پرائمری انتخابات میں اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آٹلانٹک کے مطابق مائیک راجرز، ایشلی ہنسن اور جان ہسٹڈ جیسے امیدواروں نے ایران کے خلاف جنگ کے باعث امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آٹلانٹک نے بعض امیدواروں کی انتخابی مہم میں ہونے والی تبدیلیوں کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کینٹکی سے سینیٹ کے امیدوار اینڈی بار نے اپنی انتخابی مہم کے مرکزی صفحے سے ٹرمپ کے ساتھ اپنی تصویر ہٹا دی ہے اور ٹرمپ کے معروف نعرے ’’امریکہ پہلے‘‘ کی جگہ ’’کینٹکی پہلے‘‘ کا نعرہ استعمال کیا ہے۔ رالف الفریڈو نے بھی اپنی ویب سائٹ سے ٹرمپ کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔
امریکہ کی دیگر ریاستوں کے امیدواروں نے بھی اپنی انتخابی مہمات سے ٹرمپ کا نام اور تصاویر ہٹانا شروع کردی ہیں۔ ریپبلکن نمائندے بائرن ڈونلڈز نے بھی اپنی ویب سائٹ سے ٹرمپ کی تصویر ہٹا دی ہے۔
یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2018 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کے ساتھ اپنی قربت اور وفاداری ظاہر کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے تھے، تاہم اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ